عیدالفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان

28 June 2016

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے رواں برس عیدالفطر کے موقع پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 5 جولائی سے 8 جولائی تک ہوں گی۔

شوال کے چاند کو دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 5 جولائی کو ہوگا۔

اجلاس میں علماء کرام اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے ماہرین شامل ہوں گے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق عیدالفطر 6 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

Source. Dawn News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz