اسلام آباد،کراچی،راولپنڈی اورلاہور میں گرفتاریوں کے خلاف تحریک انصاف کے کارکن سڑکوں پر آگئے، ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیے

27 October 2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد،کراچی،راولپنڈی اورلاہور میں گرفتاریوں کے خلاف تحریک انصاف کے کارکن سڑکوں پر آگئے اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد کے یوتھ کنونشن سے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف کارکن سڑکوں پر نکل آئے ہیں،کراچی کے شاہراہ فیصل پر ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کردیا گیا ہے،احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ چکی ہیں،اسلام آباد میں ایکسپریس ہائی وے کو بند کردیا گیا ہے،مظاہرین حکومت مخالف نعرے بازی کررہے ہیں۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz