کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے لگی ،گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

26 April 2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں جس سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہو چکی ہیں جس سے گرمی کی شدت میں خاطر خواہ کمی آنے کا امکان ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت کراچی میں درجہ حرارت 34ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے جبکہ ہوا کی رفتار 16کلو میٹر فی گھنٹہ ہے تاہم سمندری ہوائیں چلنے کے بعد اب درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے ۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz