آئندہ 48گھنٹوں کے دوران پنجاب ، سندھ اور کشمیر میں گرچ چمک کیساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

24 August 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر پور خاص، ٹھٹہ، شہید بینظیر آباد،سکھر، ژوب،بہاولپور،گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق نے بتایا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران میر پور خاص، ٹھٹہ، شہید بینظیر آباد،سکھر، لاڑکانہ، بہاولپور ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، سبی، قلات ، نصیر آباد، گوجرانوالہ، لاہور ، ساہیوال، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا توقع ہے تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاتاہم سب سے زیادہ بارش سندھ: چھور 36، اسلام کوٹ33، ڈپلو 21، نگر پارکر13، میر پور خاص 13، ڈھا ہلی12،مٹھی10، چھاچھرو07،بدین01، فاٹا:پارہ چنار 05، بلوچستان : بارکھان 05ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: تربت 44 اور سبی میں43 جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 27، اسلام آباد 24، کراچی 28، پشاور 25، کوئٹہ 18، گلگت 15، چترال 16اور ہنزہ میں 14ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz