یوٹیوب نے سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، ایسا اقدام کہ پاکستانی یوٹیوب صارفین خوشی سے جھوم اٹھے

21 September 2016

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب نے پاکستانیوں کو بھی پیسے کمانے کا موقع فراہم کر دیا ہے اور اب کوئی بھی پاکستانی صارف اپنے یوٹیوب اکاﺅنٹ کو گوگل ایڈسینس اکاﺅنٹ کے ساتھ جوڑ کر اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز کے ذریعے پیسے کما سکتا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگرچہ یوٹیوب دنیا بھر کے ممالک میں دیکھی جا سکتی ہے لیکن ہر ملک کو پیسے کمانے کی اجازت نہیں دی گئی اس سے قبل پاکستان بھی انہی ممالک کی فہرست میں شامل تھا۔ یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا ہے جب گوگل کی جانب سے یوٹیوب کے حوالے سے پاکستان میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کمپنی اس تقریب میں ویڈیوز اپ لوڈ کرنے ولے افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں مختلف سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کرے گی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صرف اصل ویڈیوز یعنی خود سے بنائی گئی کسی ویڈیو کے ذریے ہی پیسے کمائے جا سکتے ہیں اور یوٹیوب نے ایک ایسا سافٹ وئیر بنا رکھا ہے جو کسی بھی میوزک یا ویڈیو کو چیک کرتا ہے اور اگر وہ حقیقت میں اگر وہ کسی اور کی ملکیت ہو تو اس ویڈیو پر پیسے فراہم نہیں کئے جاتے۔ مثال کے طور پر اگر آپ ”کوک سٹوڈیو“ کا گانا ڈاﺅن لوڈ کر کے اسے اپنے اکاﺅنٹ سے اپ لوڈ کر کے پیسے کمانا چاہیں تو ایسا ممکن نہیں۔

اگر آپ بھی یوٹیوب کی اس سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو ذیل میں دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے اکاﺅنٹ کو گوگل ایڈسینس کے ساتھ جوڑ کر ویڈیوز کے ذریعے پیسے کمانا شروع کر سکتے ہیں۔

اپنے یوٹیوب اکاﺅنٹ پر لاگ ان کریں ۔
www.youtube.com./features
مونی ٹائزیشن پر کلک کریں۔

ویب سائٹ کی جانب سے فراہم کی جانے والی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سیٹ اپ ویزرڈ مکمل کریں۔
اپنا ایڈسینس اکاﺅنٹ یوٹیوب کے ساتھ جوڑیں اور پیسے کمانا شروع کر دیں۔

یاد رکھیں کہ یوٹیوب کے ذریعے پیسے کمانے کیلئے ایڈسینس کا اکاﺅنٹ ہونا ضروری ہے کیونکہ اس کے بغیر کمائی ممکن نہیں اور اگر اگر آپ کے پاس ایڈسینس اکاﺅنٹ نہیں ہے تو پہلے اس کیلئے درخواست دیں۔ اس کے علاوہ کوئی بھی ایسی ویڈیو جس کے حقوق کسی اور کے پاس ہوں یا پھر یوٹیوب کے قوائد و وضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر آپ کے ایڈسینس اکاﺅنٹ پر پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے لہٰذا اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz