یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے اضافے کا امکان

19 June 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے پیش نظر پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے یکم جولائی کو تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے ہائی اوکٹین کی قیمت میں ساڑھے چار روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ مٹی کا تیل ساڑھے تین روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل تین روپے 20 پیسے بڑھنے کا امکان ہے ۔ یکم جولائی سے پٹرول2 روپے 60 پیسے اور لائٹ ڈیزل 1 روپے 80 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz