آج شام سے پشاور ، راولپنڈی اورکشمیر سمیت مختلف مقامات پر بارش کی توقع ہے : محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

18 October 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج (شام/رات) مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکھر، شہیدبینظیرآباد، موہنجوداڈو 39، لاڑکانہ، میرپورخاص، روہڑی، رحیم یار خان، نورپورتھل38جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 18، اسلام آباد 13، کراچی 24،پشاور 16، کوئٹہ 06،گلگت 05جبکہ چترال اور ہنزہ میں 07ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz