کراچی میں ہیٹ اسٹروک کا خدشہ، 9 ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹرز قائم

18 May 2016

سندھ (24 نیوز): گرمی کی شدت میں اضافے سے کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے خدشات بڑھ گئے۔ رینجرز نے شہر کے 9  مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹرز قائم کر دئیے ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹرز چوبیس گھنٹے متاثرہ افراد کو طبی سہولیات فراہم کریں گے۔ ریلیف سینٹرز مختلف سیکٹرز اور ونگ ہیڈ کوآرٹرز میں قائم کئے گئے ہیں، جبکہ مرکزی ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹر سندھ رینجرز اسپتال نارتھ ناظم آباد میں قائم کیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ شہری ہیٹ اسٹروک کی صورت میں قریبی رینجرز ریلیف سینٹر پر رابطہ کرکے بلا معاوضہ طبی سہولیات حاصل کرسکتےہیں۔

عرض الصورة على تويترعرض الصورة على تويترعرض الصورة على تويترعرض الصورة على تويتر

طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی  ہے کہ وہ گھر سے باہر نکلتے ہوئے سر پر گیلا تولیہ یا کپڑا رکھیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

Source. Channel 24

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz