آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بیشترعلاقوں میں موسم خشک ، میدانی علاقوں میں گرم رہے گا : محکمہ موسمیات

17 October 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔

ترجمان محکمہ موسمیات رقیہ محمود کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت:سبی، سکھر، شہیدبینظیرآباد، لسبیلہ، میرپورخاص، مٹھی، رحیم یار خان، نورپورتھل38جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 18، اسلام آباد 14، کراچی 24، پشاور 16، کوئٹہ 05، گلگت 06، چترال 08اور ہنزہ میں 07ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz