آج بیشتر علاقوں میں موسم خشک، بالائی پنجاب ، فاٹا ، اور کشمیر سمیت بعض مقامات پر بارش کی توقع ہے: محکمہ موسمیات

16 August 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاتاہم بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن)، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن)، بالائی فاٹا (پاراچنار)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات محمد ایاز کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاتاہم بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن)، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن)، بالائی فاٹا (پاراچنار)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ مالاکنڈ، کوئٹہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان: چلاس05، ہنزہ02، خیبرپختونخوا: کالام03، بلوچستان: بارکھان01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دادو، سکھر، شہید بینظیر آباد، روہڑی، تربت41، دالبندین، نورپورتھل، نوکنڈی، رحیم یار خان40 جبکہ آج لاہور اور کراچی میں کم سے کم 27، اسلام آباد 22، پشاور 23، کوئٹہ 17، گلگت 14، چترال 13اور ہنزہ میں 11ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz