بازار سے سیب خریدیں تو اس پر گرم پانی ڈالیں، اگر یہ چیز نمودار ہوجائے تو استعمال نہ کریں کیونکہ۔۔۔

13 May 2016

لندن(نیوزڈیسک) اگر آپ بھی بازار سے سیب خریدتے ہیں تو انہیں کھانے سے پہلے لازمی طورپر دھوتے ہوں گے لیکن اگر آپ انہیں گرم پانی سے دھوئیں تو آپ کے لئے زیادہ فائدہ مند ایسے ہوگا کہ آپ کو ایک ایسے خطرناک کیمیکل کا علم ہوجائے گا جو کہ پھلوں کی پیکنگ کے دوران ان پر چڑھایا جاتاہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پھل پیک اور بیچنے والے لوگ پھلوں کی تازگی کو دیرپا رکھنے کے لئے اور ان پر مصنوعی چمک پیدا کرنے کے لئے انہیں ایک ایسی ویکس میں بھگوتے ہیں جو کہ کینسر کا باعث بنتا ہے۔اس صنعت سے وابستہ لو گ جیسے کسان یا آڑھتی سیب کی قدرتی پرت کو پانی میں ڈال کراتاردیتے ہیں اور اس پر ایسے ویکس کی تہہ چڑھاتے ہیں جو کہ پٹرولیم مصنوعات پر مبنی ہوتی ہے۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ یہ ویکس بیکٹیریا اور فنگس سے پھلوں کو بچانے کے لئے چڑھائی جاتی ہے لیکن حقیقت میں اس کا مقصد پھلوں کر چمکدار بنا کر لوگوں کے لئے پرکشش بنانا ہے۔ایسے پھلوںکا پتا لگانا ااسان ہے۔آپ کو چاہیے کہ ان پھلوں کو گرم پانی سے دھوئیں اور اگر ان پر ویکس کی ایک دبیز سی تہہ بھی نمودار ہوجائے تو سمجھ جائیں کہ یہ آپ کی صحت کے لئے مضر ہے اور ایسے پھلوں کو کھانے سے کینسر جیسے مہلک مرض بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz