آج سے جمعہ تک لاہور سمیت بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

10 August 2016

لاہور (ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے جمعہ تک ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ کشمیر اور پنجاب کے اکثر مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ خیبر پختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی ہو سکتی ہے۔

بدھ اور جمعرات کے دوران بالائی سندھ (سکھر، لاڑکانہ ڈویژن) اور شمال مشرقی بلوچستان (ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن) میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز بھی موسم جزوی ابر آلود رہا ، جبکہ شہر کے بعض مقامات پر ہلکی بارش بھی ہوئی ، آج بھی شہر کا موسم جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔ ادھر دریائے چناب میں چار لاکھ کیوسک پانی کا سیلابی ریلا آگے بڑھتا ہوا ضلع جھنگ میں ہیڈ تریموں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جھنگ کی ضلعی انتظامیہ نے سیلاب کی صورت میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ سیلاب سے بچاوئو اور ریلیف کے تمام محکموں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz