ایک ہیکر آپ کا پاس ورڈ کتنی دیر میں ہیک کر سکتا ہے؟ جاننے کا آسان ترین طریقہ

9 May 2016

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ہیکر کو آپ کا پاسورڈ ہیک کرنے میں صرف 0.29 سکینڈز لگیں گے اگر آپ اپنے پاسورڈ کے طور پر ”Password“ یا پھر ”12345“ استعمال کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آپ کو اپنا پاس ورڈ فوراً تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور یہ یقینی بنانے کی بھی ضرورت ہے کہ آپ کا پاس ورڈ انوکھا اور الگ تر ہونا چاہئے۔

اگر آپ نہیں جانتے کہ آپ کا منتخب کردہ پاس ورڈ ایک ہیکر کتنی دیر میں توڑ سکتا ہے تو پھر یہ آن لائن سروس آپ کے لئے ہی ہے جس پر آپ اپنا موجودہ پاس ورڈ لکھ کر یہ دیکھ سکتے ہیں کہ اسے توڑنے میں ایک ہیکر کو کتنا وقت درکار ہو گا۔ ایک ویب سائٹ نے ایک ایسا آن لائن ٹول تیار کیا ہے جسے پر ناصرف کسی بھی پاس ورڈ کی مضبوطی کو چیک کیا جا سکتا ہے بلکہ اس کا موجودہ سال کی ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہیک ہونے اور گزشتہ سالوں کی ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہیک ہونے کے وقت کا موازنہ بھی کر سکتے ہیں۔

سیکیورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ آپ جتنا پیچیدہ اور انوکھے الفاظ کو پاس ورڈ کے طور پر استعمال کریں گے اس کے ہیک ہونے کا خطرہ اتنا ہی کم ہو جائے گا۔ اگر آپ بھی اپنے پاس ورڈ کی مضبوطی کو چیک کرنا چاہتے ہیں تو پھر یہاں کلک کریں اور کسی خطرے کی صورت میں فوراً سے پہلے اپنا پاس ورڈ تبدیل کر لیں۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz