دو روزکے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب اور سندھ سمیت بیشتر علاقوں میں بارش، گلگت اور خیبر پی کے میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے: محکمہ موسمیات

8 August 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں ڈویژن)، فاٹا، زیریں سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بالائی سندھ ،مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے اورموسلادھار بارش کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ ہے ۔

محمد فاروق نے بتایا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں ڈویژن)، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوب مشرقی سندھ ، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، فاٹا، زیریں سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، بہاولپور، سبی، مکران ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: بنوں64، بالاکوٹ49، کاکول27، دیر، مالم جبہ15، سیدوشریف11، پشاور (ائیرپورٹ09، سٹی04)، پاراچنار05، کالام04، پٹن02، چراٹ01، پنجاب: اسلام آباد (زیروپوائنٹ63، گولڑہ11، سیدپور، بوکرہ03)، راولپنڈی (شمس آباد32، چکلالہ04)، سیالکوٹ (کینٹ27، ائیرپورٹ16)، جہلم26، فیصل آباد25، ٹوبہ ٹیک سنگھ23، گوجرانوالہ18، جھنگ14، منگلا12، مری10، منڈی بہاو?الدین09، خانپور08، رحیم یار خان06، لاہور03، کشمیر: مظفرآباد23، گڑھی دوپٹہ16، گلگت بلتستان: گوپس18، سکردو01، سندھ: نگرپارکر15، بدین06، حیدرآباد، اسلام کوٹ05، ڈپلو04، چھاچھرو03، بلوچستان: سبی05، لسبیلا01ملی میٹرریکارڈ کی گئی ۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دالبندین45، نوکنڈی43، چلاس اور رحیم یار خان 42 ڈگری جبکہ آج لاہور اور کراچی میں کم سے کم 26،اسلام آباد اور گلگت میں 23، کوئٹہ اور چترال 22، پشاور 25اور ہنزہ میں 16ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz