موبی لنک اور وارد ٹیلی کام کے انضمام کا باقاعدہ اعلان ہو گیا، اعلامیہ جاری

1 July 2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ومپل کام اور ابودبی گروپ نے موبی لنک اور وارد ٹیلی کام کے انضمام کی تکمیل کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق موبی لنک نے وارد کے 100 فیصد حصص حاصل کر لئے ہیں جبکہ وارد کو موبی لنک کے 15 فیصد شیئرز کی ملکیت حاصل ہو گی۔

اعلامئیے کے مطابق موبی لنک اور وارد ٹیلی کام قانونی انضمام کیلئے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موبی لنک اور وارد تھری اور فورجی کی بڑی پرووائیڈر ہوں گی، موبی لنک اب ٹوجی ، تھری جی او رایل ٹی ای سروس بھی فراہم کرے گا جبکہ دونوں کے انضمام سے نئی کمپنی بننے کے بعد موبی لنک پاکستان کا سب سے بڑ انیٹ ورک بن گیا اور انضمام سے 5 کروڑ کسٹمرز مستفید ہو سکیں گے۔

بتایاگیا ہے کہ انضمام سے قبل موبی لنک کے ڈپٹی سی ای او عامر ابراہیم کمپنی کے سی ای او (چیف ایگزیکٹوآفیسر )بن گئے ہیں ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz