آج بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، لاہور ، کوئٹہ ، پشاور اور کشمیر میں مزید بارش کی توقع ہے : محکمہ موسمیات

31 August 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ، ژوب، سبی، نصیر آباد، بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، سکھر ڈویژن فاٹا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ژوب ڈویژن، خیبرپختونخوا، پنجاب، فاٹا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد/ راولپنڈی،سرگودھا ڈویژن، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، کوئٹہ،سبی ڈویڑن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب:میانوالی 35، مری 12، چکوال 04، اسلام آباد ( زیروپوائینٹ 02،سیدپور 01)،راولپنڈی، ڈی جی خان 01۔خیبرپختونخوا:دیر 26، ڈی آئی خان 20، بنوں 11، چراٹ 08، بالاکوٹ 04، کالام، میرکھانی 02، کاکول، مالم جبہ 01۔فاٹا: پارہ چنار 10۔بلوچستان :بارکھان 44،سبی 21،کشمیر: مظفرآباد میں 02ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

محمد فاروق نے بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: تربت 43، جیکب آباد41 جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 26، اسلام آباد 20، کراچی 27،پشاور 24، کوئٹہ 17، گلگت16، چترال 15اور ہنزہ میں 12ڈگری تک رہنے کا امکا ن ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz