آج بھی بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، مالاکنڈ ، ہزارہ اور کشمیر میں بارش ہو سکتی ہے : محکمہ موسمیات

30 September 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے ۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آج اور کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔مری اور سیدو شریف میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: تربت42، نوکنڈی، دالبندین41 ڈگری جبکہ آج لاہور، کراچی اور پشاور میں کم سے کم 25، اسلام آباد 23، کوئٹہ 11، گلگت 10، چترال 15اور ہنزہ میں 09ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz