سانحہ 12مئی کے ساتھ ساتھ وسیم اختر نے دیگر کئی کیسز میں زبان کھول دی ہے :راﺅ انوار

29 July 2016

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایس ایس پی ملیر راو انوار نے دعویٰ کیا ہے کہ وسیم اختر نے سانحہ 12مئی کے ساتھ ساتھ اور بھی کئی کیسز پر زبان کھول دی ہے ،انہوں نے ایم کیو ایم کے عسکری ونگ اور قبضہ مافیا کے بارے میں سب کچھ بتا دیا ۔

اے آر وائے نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے راﺅ انوار نے دعویٰ کیا کہ وسیم اخترسے تحقیقات کے دوران بہت سے لوگوں کا پتہ چلاہے،حکومت سے بڑی جے آئی ٹی کیلئے درخواست کردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ سانحہ12مئی کے وقت کوئٹہ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے ،سانحہ12مئی کے کیسز سانحے کے بعد رجسٹرڈ کیے گئے، اس وقت کے افسران کو چاہیے تھا کہ کیس کی تحقیقات کرتے۔انہوں نے مزید نے مزید کہا کہ 12مئی کا کیس اب ہمارے پاس آیا ہے تو تحقیقات کررہے ہیں، وسیم اخترسانحہ12مئی کے وقت مشیرداخلہ سندھ تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی حراست میں آنے کے بعد ملزمان سب بتا دیتے ہیں، وسیم اختر پر پولیس ریمانڈ کے دوران کسی قسم کاتشدد نہیں کیا گیا۔

 Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz