ایک ہفتہ کے دوران 13 اشیا خورونوش مہنگی ہوگئیں: ادارہ شماریات

29 April 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں ایک ہفتہ کے دوران 13 اشیا خورونوش مہنگی ہوئی ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں ایک سال کے دوران مختلف دالوں کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال دال چنا 80 فیصد، دال ماش 60 فیصد، ادرک 57 اور چکن کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مہنگائی کی شرح 3 اعشاریہ 13 فیصد رہی ہے ۔
دوسری طرف یوٹیلٹی سٹورز پر دالوں کے بعد چینی بھی مہنگی ہوگئی ہے۔ یوٹیلٹی سٹورپر چینی کی قیمت میں 2روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد چینی کی قیمت 66 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz