آج بھی بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، ہزارہ ، راولپنڈی اور کشمیر سمیت بعض مقامات پر بارش کی توقع ہے: محکمہ موسمیات

28 September 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاجبکہ مری میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: نوکنڈی44، دالبندین43، رحیم یار خان اورسبی میں41 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 25، اسلام آباد 22، کراچی 26، پشاور 24، کوئٹہ اور چترال میں 12، گلگت 10اور ہنزہ میں 09ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔

 Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz