قوال امجد صابری پر فائرنگ کر نے والا مرکزی ملزم کراچی سے گرفتار

28 July 2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈ یسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قوال امجد صابری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امجد صابری کے قاتل کو کراچی سے گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتار ملزم کی شناخت نعمان عرف بچہ کے نام سے ہوئی ہے جسے عمران صدیقی کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا ہے اور تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔نعمان عرف بچہ امجد صابری کو قتل کرنے کیلئے تھائیی لینڈ سے آیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرا ن صدیقی نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ امجد صابری پر فائرنگ نعمان نے ہی کی تھی تاہم دونوں ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے ۔یاد رہے کہ عمران صدیقی کو پولیس نے پہلے ہی امجد صابری قتل کیس میں حراست میں لیا ہوا ہے ۔

دوسری جانب امجد صابری کا چہلم آج کراچی میں انکی رہائش گاہ پر منایا جا رہا ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz