یکم جولائی سے 10جولائی تک بینک صرف ایک ہی روز کیلئے کھلیں گے

27 June 2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہری اگر عید کی تیاریاں اور کسی بھی لین کیلئے بینک سے رجوع کرنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر کر لیں کیونکہ جولائی کے پہلے دس دن میں بینک صرف ایک دن ہی کھلیں گے یعنی 30جون کو جمع کروایا گیا چیک 11جولائی سے پہلے کلیئر نہیں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق یکم جولائی سے بینک سشماہی آڈٹ کی وجہ سے بند رہیں جبکہ دو اور تین جولائی کو ہفتہ وار تعطیل ہو گی ،پانچ سے آٹھ جولائی عید کی چھٹیاں ہوں گی ،9اور 10جولائی کو پھر ہفتہ وار تعطیل ہو گی یعنی جولائی کے پہلے ہفتے میں بینک صرف چار جولائی کے روز کھلیں گے چونکہ 30جون کو جمع کروائے گئے چیک کلیئر کرنے کیلئے ایک دن ناکافی ہو گا اس لیے چیک کلیئر کروانے کیلئے 11جولائی تک انتظار کرنا ہوگا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz