آج بھی بیشترعلاقوں میں موسم گرم ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کی توقع ہے : محکمہ موسمیات

26 September 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے ۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ منڈی بہاﺅالدین میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دالبندین42 ، نوکنڈی41 اور شہیدبینظیرآباد میں40 جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 25، اسلام آباد 21، کراچی 26،پشاور 24، کوئٹہ 15،گلگت 10، چترال 14اور ہنزہ میں 09ڈگری تک رہنے کی توقع ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz