مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، لاہور ڈوب گیا،ہر طرف پانی ہی پانی،چھت گرنے،کرنٹ لگنے سے2بچیاں جاں بحق

25 August 2016

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،لاہور بھی ڈوب گیا ،چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں دو بچیاں جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں صبح سویرے ہونے والی ،موسلا دھار بارش سے تقریبا پورا شہر ڈوب گیا۔ایئرپورٹ ایریا،جوڑے پل،صدر ،کینٹ ، دھرم پورہ،گڑھی شاہو ،ریلوے سٹیشن ،لکشمی چوک،گوالمنڈی،ہال روڈ ،مال روڈ ،ریگل روڈ ،شادمان،اچھرہ،سمن آباد،کلمہ چوک،لبرٹی،فیروز پور روڈ ،ڈیفنس،ٹھوکر نیاز بیگ سمیت تقریبا پورے شہر کی تمام سڑکیں زیرآب آگئیں۔انڈر پاس بھر گئے۔گاڑیاں ،موٹرسائیکل و دیگر سواریاں نصف سے زیادہ ڈوبی رہیں۔بارش کے باعث دفاتر میں حاضری متاثر ہوئی جبکہ ہائیکورٹ میں کیسز کی سماعت پر بھی اثر پڑا۔

صورتحال کے پیش نظر واسا نے شہر میں ایمر جنسی تو نافذ کردی لیکن انہیں سیلاب کا سا منظر پیش کرتی سڑکوں سے نکاسی آب میں شدید مشکلات کا سامناہے۔مسلسل بارش کے باعث پنجاب اسمبلی کی چھت بھی ٹپک پڑی،اجلاس میں ارکان کی حاضری بھی کم رہی،بارش کے باعث ایک سوپچاس سے زائد فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے۔مناواں میں مکان کی چھت گرگئی جس سے ملبے تلے دب کرایک بچی زخمی اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ادھر سبزہ زار کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی جس کے ورثا کی تلاش جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں میں سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اکثر علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz