آیندہ 2روز کے دوران کراچی،پیر تا بدھ اسلام آباد ،راولپنڈی اور خطہ پوٹھوہار میں مون سوبن بارش کا امکان :محکمہ موسمیات

25 June 2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ دو روز کے دوران کراچی میں جبکہ پیر تابدھ اسلام آباد ،راولپنڈی اور خطہ پوٹھوہار میں مون سوبن بارش کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ پیرتابدھ اسلام آباد،راولپنڈی اورخطہ پوٹھوہار میں مون سون بارش،پیراورمنگل چکوال ، خوشاب اورسرگودھا میں،منگل اوربدھ لاہور،سیالکوٹ،گوجرانوالہ ،گجرات اورحافظ آباد میں،منگل تاجمعرات جھنگ ، فیصل آباد ، چنیوٹ ، پاکپتن اورقصورمیں ،خانیوال،کبیروالہ اورعارفوالہ میں بدھ اورجمعرات اچھی بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اوربدھ کے روز ہزارہ ،مردان اورپشاور ڈویژن میں ،پیراورمنگل قلات ،خضدار ،کوہلو،جھل مگسی ،پنجگوراوربولان میں تیز بارش متوقع ہے جبکہ کشمیر میں پیرسے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔سکھر،گھوٹکی اورجیکب آباد میں آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارش کاامکان ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz