پاکستان میں کس کمپنی کا تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ پیکیج بہترین ہے؟ جانئے انتہائی مفید معلومات

25 May 2016

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں 2014ءمیں تھری جی اور فور جی کے لانچ کے بعد صارفین اس سہولت سے بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔کئی کمپنیاں بھی لوگوں کو سستے اور بہترین پیکج کے نام پر اپنی سروس مہیاکررہی ہیں۔آپ کی سہولت کے لئے ہم نے موبائل کمپنیوں کی طرف سے آفر کئے جانے والے انٹرنیٹ پیکج کی معلومات اکٹھی کی ہیں۔
ڈیلی تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ پیکجز


موبی لنک 24گھنٹوں کے لئے 50ایم بی کا ڈیٹا 12روپے میں آفر کرتا ہے۔ٹیلی نار روزانہ کے لئے 1024ایم بی آفر کرتا ہے اور اس کی قیمت 13روپے ہے لیکن یہ سہولت رات1بجے سے اگلی شام7بجے تک میسر ہے۔یوفون 24گھنٹوں کے لئے 40ایم بی 10روپے اور75ایم بی 15روپے میں آفر کرہا ہے اور ساتھ ہی رات ایک بجے سے اگلی رات9بجے تک 50ایم بی 5روپے اوررات ایک بجے سے صبح 6بجے تک 1024ایم بی 99روپے میں آفر کررہا ہے۔وارد نیٹ ورک پر 24گھنٹے کی سروس کے لئے آپ کو 50ایم بی استعمال کرنے کے لئے10روپے علاوہ ٹیکس دینا ہوں گے۔زونگ 24گھنٹے کی 20ایم بی سروس کے لئے 5روپے علاوہ ٹیکس ،100ایم بی سروس کے لئے 15روپے علاوہ ٹیکس اور200ایم بی کے لئے 25روپے علاوہ ٹیکس چارج کرتا ہے۔زونگ صبح4بجے سے رات 12بجے تک 1024ایم بی کی سروس 10روپے علاوہ ٹیکس اور رات 1بجے سے اگلی رات 9بجے تک کی 1024ایم بی کی سروس6روپے علاوہ ٹیکس دے رہا ہے۔

تین روز کے پیکج


یوفون تین دن کے لئے 24گھنٹوں کے لئے 100ایم بی 25روپے میں دے رہا ہے۔موبی لنک پر 24گھنٹوں کے لئے تین دن کی سروس 100ایم بی کے ساتھ 20روپے میں میسر ہے۔موبی لنک رات دو بجے سے صبح 8بجے تک 500ایم بی 15روپے میں بھی دے رہا ہے۔وارد 24گھنٹوں کے لئے یہ سروس 125ایم بی کے ساتھ 25روپے علاوہ ٹیکس دے رہا ہے۔

ہفتہ وار پیکج


تمام کمپنیاں یہ پیکج 24گھنٹوں کے انٹرنیٹ کے استعمال پر آفر کررہی ہیں۔موبی لنک 300اور500ایم بی کے پیکج بالترتیب 50اور75روپے میں دے رہا ہے۔یوفون250ایم بی اور500ایم بی 50اور125روپے میں دیتا ہے۔وارد250ایم بی 50روپے علاوہ ٹیکس اور زونگ 700ایم بی 70روپے علاوہ ٹیکس میں دیتا ہے۔

ماہانہ پیکج


ذیل میں دئیے گئے چارٹ کو دیکھ کر آپ کمپنیوں کی جانب سے آفر کئے گئے انٹرنیٹ پیکجز کااندازہ لگاسکتے ہیں۔

سوشل میڈیاانٹرنیٹ پیکج
موبی لنک پر آپ روزانہ کی بنیاد پر 30ایم بی ڈیٹا کے لئے 5روپے دے کر فیس بک اور واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔ٹیلی نور پر آپ ایک دن کے لئے 100ایم بی استعمال کرکے 3روپے کی ادائیگی پر واٹس ایپ،فیس بک اور ٹویٹر استعمال کرسکتے ہیں۔یوفون پر ایک دن کا 100ایم بی کا پیکج 5روپے اور ماہانہ پیکج ایک جی بی ڈیٹا کے ساتھ 50روپے کا ہے،ان دونوں پیکجز میں آپ واٹس ایپ،فیس بک اور ٹویٹر استعمال کرسکتے ہیں۔وارد روزانہ کی بنیاد پر 100ایم بی کے ساتھ 3روپے علاوہ ٹیکس چارج کرتا ہے اور اس میں آپ واٹس ایپ،فیس بک اور ٹویٹر استعمال کرسکتے ہیں۔زونگ100ایم بی روزانہ کے لئے 10روپے لے رہا ہے اور اس میں آپ واٹس ایپ،فیس بک اور ٹویٹر استعمال کرسکتے ہیں۔زونگ کاایک اور پیکج 5روپے کے ساتھ 50ایم بی ہے لیکن اس میں آپ صرف فیس بک استعمال کرسکتے ہیں۔زونگ کا30ایم بی پیکج 3روپے کا بھی ہے اور اس میں آپ کو صرف واٹس ایپ کی سہولت میسر ہے جبکہ 20ایم بی کا پیکج 2روپے میں بھی ہے لیکن یہ صرف ٹویٹر کی سہولت دیتا ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz