لوڈشیڈنگ سے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری آ گئی، کام جاری

25 April 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں کوئلے، ہائیڈرو اور ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پراجیکٹس پر کام جاری ہے جن سے مجموعی طور پر 12,620 میگاواٹ بجلی حاصل ہو سکے گی۔ملک کے مختلف حصوں میں واقع ان منصوبوں پر پرائیویٹ پاور اور انفراسٹرکچر بورڈ وزارت پانی و بجلی کی سرپرستی میں کام کر رہا ہے۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق  ان توانائی منصوبوں میں ملکی اور درآمدی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوے بھی شامل ہیں جو مجموعی طور پر 9230 میگاواٹ بجلی پیدا کر سکیں گے اور پانچ ہائیڈرو پاور پراجیکٹس ہیں جن سے 1210 میگاواٹ بجلی حاصل ہو سکے گی جبکہ دو منصوبے ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے ہیں جو مجموعی طور پر 2180 میگاواٹ بجلی پیدا کر سکیں گے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz