تمام الزامات کا جواب دوں گا: حسین نواز

23 April 2016

لندن (ویب ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے پانامہ لیکس کے معاملےپر جوڈیشل کمشن کے سامنے پیش ہونے کی یقین دہانی کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے جمعہ کے روز قوم سے خطاب میں پاناما لیکس کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان کو کمیشن کے قیام کے حوالے سے خط لکھنے کا کہا تھا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر میرے اوپر کوئی الزام ثابت ہوتا ہے تو فوری طور پر وزارت عظمیٰ چھوڑ کر گھر چلا جاؤں گا۔ وزیر اعظم کے خطاب کے بعد ان کے صاحبزادے حسین نواز کا موقف بھی سامنے آگیا ہے ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر بننے والے جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوکر خود پر لگنے والے تمام الزامات کا جواب دوں گا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz