آج لاہور ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت مختلف مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے: محکمہ موسمیات

22 September 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرنوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان محمد فاروق نے اپنے بیان میں کہا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈی آئی خان، مالاکنڈ، پشاور ڈویژن، بالائی پنجاب، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: ڈی آئی خان40، لوئر دیر29، پاراچنار17، پٹن12، مالم جبہ، سیدو شریف05، کوہاٹ04، چراٹ، دیر03، پشاور02، گلگت بلتستان: بگروٹ14، بونجی04، استور02، چلاس، گلگت01، کشمیر: مظفرآباد12، گڑھی دوپٹہ05، پنجاب: جہلم10، لاہور (پنجاب یونیورسٹی10، سٹی03، ائیرپورٹ02)، سیالکوٹ (کینٹ)08، مری، چکوال06، منگلا05، جھنگ04، فیصل آباد03، منڈی بہاﺅالدین02، کامرہ، نورپورتھل01ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: نوکنڈی 44، دالبندین 43، سکھر، روہڑی، نورپورتھل 42، سبی اور بھکر 41جبکہ آج لاہور میں 24، اسلام آبا د20، کراچی 26، پشاور 22، کوئٹہ اور گلگت 15، چترال 13اور ہنزہ میں 9ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz