آج بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب، لاہور ، فاٹا اور کشمیر سمیت گلگت میں بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

22 August 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور، میرپورخاص ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان محمد فاروق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاتاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، میرپورخاص، ژوب ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی امید ہے۔

محمد فاروق نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، حیدرآباد ڈویژن، بارکھان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش: خیبرپختونخواہ: مالم جبہ38، لوئردیر07، پشاور04، بنوں02، سیدوشریف02، چراٹ01، پنجاب: منگلا37، نورپورتھل20، قصور08، سرگودھا07، مری07، جوہرآباد06، چکوال05، جہلم04، منڈی بہاﺅالدین04، سیالکوٹ03، اسلام آباد02، بلوچستان: بارکھان27، کشمیر: گڑھی دوپٹہ21، کوٹلی03، راولاکوٹ02، سندھ: چھور13، مٹھی09، گلگت بلتستان: سکردو01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت:تربت 46 ، سبی 43 ، روہڑی میں 42جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 26، کراچی 27، اسلام آباد 21، پشاور 22، گلگت اور چترال میں 23جبکہ کوئٹہ اور ہنزہ میں 16ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz