وزیراعظم نواز شریف کا آج قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ

22 April 2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے آج شام قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم خطاب کے دوران قوم کو کمیشن کے قیام سے متعلق آگاہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم قوم کو پاناما لیکس پر اعتماد میں لیںگے۔

ملک بھر میں کرپشن اور پاناما لیکس پر بڑھتی ہوئی بحث نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ایسے میں ان کی جانب سے خطاب کا فیصلہ صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔وزیراعظم کی جانب سے خطاب کا فیصلہ ایسے موقع پرکیا گیا ہے جب گزشتہ روز ہی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرپشن میں ملوث فوجی افسروں کو جبری ریٹائر کردیا۔

مختلف سیاسی رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ مذکورہ معاملات نے حکومت پر دباﺅ بڑھا دیا ہے ،وزیراعظم اس حوالے سے قوم کو اعتماد میں لینے کی کوشش کریں گے۔قمرالزمان کائرہ نے اس حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم کو اپنے منصب کا خیال رکھنا چاہئے اور بار بار خطاب نہیں کرنا چاہئے۔انہیں اب خطاب کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے میڈیا کے ذریعے مسائل کے حل کے طریقہ کار کوتنقید کا نشانہ بنایا۔کائرہ کا کہنا تھا کہ انہیں اس خطاب سے کسی مثبت پیشرفت کی امید نہیں ہے۔مولا بخش چانڈیو نے کہا اللہ کرے ایسا خطاب کریں جس سے قوم کی مایوسی دور ہو۔اور ایسا خطاب کریں کہ ساری دھول بیٹھ جائے۔شیخ رشید نے کہا اگر حکومت کے ہاتھ صافہیں تو اسے ڈرنا نہیں چاہئے اگر صاف نہیں ہیں تو وہ مزید مشکل میں پھنس سکتی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا حقائق قوم کے سامنے لانا ضروری ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz