قندیل بلوچ قتل کیس ، ملزم وسیم کا چار افراد سے رابطوں کا انکشاف ، پولیس نے شناخت حاصل کر لی

21 July 2016

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم وسیم نے چار افراد سے اپنے رابطوں کا انکشاف کر دیا جس کے بعد پولیس نے تحقیقا ت کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔

چینل 24کے مطابق قندیل بلوچ قتل میں گرفتار ملزم وسیم نے دوران تفتیش چار افراد سےٹیلی فونک روابط کا انکشاف کیا ہے جس کے بعد پولیس نے ان چاروں افراد کی شناخت موبائل نمبروں کے ذریعےحاصل کر لی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان چار افراد میں ملزم وسیم کا چچا زاد بھائی حق نواز ، بہنوئی ظفر ، عبدالباسط اور علی نامی نوجوان شامل ہے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد انہیں گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا جائے گا ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم وسیم کا بہنوئی ظفر پہلے ہی اس کیس میں گرفتار ہے ۔پولیس نے ملزم حق نواز اور عبدالباسط کو گرفتاری کیلئے ڈی جی خان میں چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz