آج لاہور ، کشمیر ، پنڈی سمیت بیشتر مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

20 August 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج شام گوجرانوالہ، لاہور ،راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیقی کے مطابق آج اور کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا مگر اس دران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ، مالاکنڈ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں ایک دو مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی امید ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش: خیبرپختونخوا: پاراچنار میں 05ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دالبندین 42، بھکر، تربت، سکھر، رحیم یار خان میں 41 ڈگری اور آج لاہور میں کم سے کم 28، اسلام آباد 24،کراچی 27، پشاور 25، کوئٹہ اور چترال 17، گلگت 14اور ہنزہ میں 15ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz