اورنگی ٹاؤن ميں موبائل پر فائرنگ 7 پوليس اہلکار شہيد

20 April 2016

کراچی مين اورنگی ٹاؤن بنگلابازار کے قريب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 7 پوليس اہلکار شہيد ہوگئے. اہلکاروں کو عباسی شہيد اسپتال منتقل کر ديا گيا. فائرنگ پاکستان بازار تھانے کے موبائل پر کی گئی. موبائل پر فائرنگ کافی قريب سے کی گئی

زخميوں کو فوری طور عباسی شہيد اسپتال متقل کر ديا گيا. زخميوں کی حالت تشويشناک بتائی جا رہی ہے

فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد موٹر سائيکلوں پر سوار تھے. جائے حادثہ اورنگی ٹاؤن نمبر 15 کی حدود ميں واقع ہے . ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کے وقت موبائل ايک گلی کے کونے پر کھڑی تھی

 پوليس اہلکار پوليو ٹيم کی حفاضت پر مامور تھے. اورنگی ٹاؤن اور ڈسکو موڑ پر 4 موٹر سائيکلوں پر سوار 8 نامعلوم مسلح ملزمان نے پہلے بنگلا بازار پھر ڈسکو موڑ پر پوليس اہلکاروں پر اندھادھند فائرنگ کر دی، جس کے نتيجے ميں 7 اہلکار شہيد ہوگئے. اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی پوليس اہلکاروں کو جب اسپتال لايا گيا وہ شہيد ہو چکے تھے اور مقتول اہلکاروں کو ايک سے زائد گولياں لگی ہيں . پوليس کے مطابق شہيد اہلکاروں کا تعلق شہدادپور سے تھا اور وہ کراچی ميں انسداد پوليو مہم کے رضاکاروں کی سيکورٹی پر تعينات تھے-

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق شہيد اہلکاروں کو سر اور سينے پر گولياں لگی ہيں. واقعے کے بعد پوليس اور رينجرز کے حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھيرے ميں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کر ديا-

Source . Geo TV/Urdu

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz