دوپہر ہوتے ہی بہاول نگر اور موہنجو داڑو میں پارہ 49،لاہور بھی 44ڈگری پر آگیا ، ٹنڈو الہ یار میں بچی دم توڑ گئی

19 May 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دوپہرہوتے ہی ملک کے مختلف علاقوں میں سورج نے اپنااثر دکھانا شروع کردیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوپہر ہوتے ہی بہاول نگر اور موہن جو ڈرو میں درجہ حرارت 49 ڈگری پر جا پہنچا ہے جبکہ ڈی جی خان،کوہاٹ سکھر ، تربت میں پارہ 48اور حیدرآباد ، رحیم یار خان میں درجہ حرارت 47ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت اوکاڑہ اورشہید بے نظیر آباد کا درجہ حرارت46،فیصل آباد،خانپور اورملتان کا درجہ حرارت45، لاہور،بہاولپور،قصور اورساہیوال کا درجہ حرارت44 تک چلا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ اورمنڈی بہاو¿الدین کا درجہ حرارت43ڈگری سینٹی گریڈجبکہ راولپنڈی ،اسلام آباداور پشاور کا درجہ حرارت42جبکہ کراچی کا درجہ حرارت37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔دوسری جانب ٹنڈو الہ یار میں شدید گرمی سے داسوڑی کی 3سالہ پوجا جاں بحق ہو گئی جبکہ گرمی کے باعث ا ٓج متعدد افراد کو ہسپتال پہنچ چکے ہیں ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz