آج پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے ، گزشتہ روز اسلام آباد میں 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی : محکمہ موسمیات

15 July 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن) میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان محمد فاروق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پنجاب:اسلام آباد ( زیروپوائنٹ75، سیدپور55، بوکرہ44،گولڑہ32)،جہلم71،سیالکوٹ(کینٹ70، ائیرپورٹ46)،راولپنڈی (شمس آباد59،چکلالہ39)، منگلہ48،گوجرانوالہ39، منڈی بہاوٰالدین30، مری11، لاہور(ائیرپورٹ08)، گجرات07۔ خیبرپختونخواہ: دیر27، مالم جبہ26، سیدوشریف22،ایپٹ ا?باد18، بنوں16،پٹن08، میرکھانی06، دوروش05،چترال04، بالاکوٹ02۔فاٹا:پارہ چنار07۔ کشمیر: مظفر آباد12، گڑھی دوپٹہ10، کوٹلی03، راولاکوٹ02 گلگت بلتستان: گلگت 08، بگروٹ03،سکردو01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دالبندین، دادو45، پنجگور، سکھر، سبی، روہڑی44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج کراچی اور پشاور میں کم سے کم 28، اسلام آباداور گلگت 22، لاہور 26، کوئٹہ 23، چترال 19اور ہنزہ میں 17ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz