پی آئی اے نے عید کے 3روز اندرون ملک کرایوں میں 25فیصد کمی کا اعلان کردیا

15 June 2016

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) نے عید کے موقع پر کرایوں میں کمی کر دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے حکام نے عید کے تین دن اندرون ملک پروازوں کےکرایوں میں 25فیصد کمی کا اعلان کر دیا ۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق عید کے موقع پر اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے کرایوں میں 25فیصد کمی کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ٹکٹوں کی بکنگ کا سلسلہ جمعرات سے شروع کیا جائے گا ۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ائیر لائنز (پی آئی اے) نے مسافروں کیلئے فلائٹ مینیو میں نئے کھانے شامل کرنے اعلان کر دیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق فلائٹ مینیو میں نئے کھانے یکم جولائی سے شامل کئے جائیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ برنڈ ہلڈن برانڈ کے سی ای او کی ہدایت پر نئے کھانے مینیو میں شامل کر رہے ہیں۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz