لوڈشیڈنگ کاجن بے قابو، جولوگ بل نہیں دیتے ، وہاں لوڈشیڈنگ ہے:عابدشیرعلی

15 May 2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موسم کے انگڑائی لیتے ہی لوڈشیڈنگ کا جن بھی قابو سے باہر ہوگیا لیکن وفاقی حکومت لوڈشیڈنگ کے جن کے بے قابو ہونے کا اعتراف کرنے کوتیارنہیں اور لوڈشیڈنگ کی نہایت عجیب وغریب منطق پیش کردی ۔

سماءٹی وی کے مطابق لوڈشیڈنگ سے صرف عوام نہیں بلکہ اراکین پارلیمنٹ بھی نالاں ہیں اور 22گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہونا شروع ہوگئی ، اس پر وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے موقف اپنایاکہ جن علاقوں میں لوگ بل نہیں دیتے یا جہاں لائن لاسز زیادہ ہیں تو وہاں لوڈشیڈنگ بھی بڑھادی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق وزیرمملکت کی یہ عجیب وغریب منطق اس جملے کے مصداق ہے کہ کرے کوئی ، بھرے کوئی ، کنڈے لگانے والوں کو پکڑنے کی بجائے بل دینے والوں کو بھی ساتھ سزادیدی گئی ۔

دوسری طرف نیپرا نے اعتراف کیاہے کہ تین ماہ میں تین ارب روپے سے زائد رقم عوام سے اکٹھی کی ، جنوری میں ایک ارب 62کروڑ روپے ، فروری میں 75کروڑ اور مارچ میں 80کروڑروپے وصولی کی گئی ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz