مذاکرات کامیاب ، سندھ میں سی این جی سٹیشن کھل گئے

13 August 2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سی این جی ایسوسی ایشن نے کراچی سمیت سندھ بھر میں جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا اور آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد کراچی اور سندھ میں تین روزہ بندش کے بعد سی این جی سٹیشن کھل گئے ہیں ۔ مذکرات کے بعد سی این جی سٹیشن مالکا ن کے سی این جی سٹیشنز کھو لنا شروع کر دیے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ او گرا اور آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن میں سی این جی کو کلو یا لیٹر میں فروخت کرنے کے حوالے سے مذکرات جاری تھے جن میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ سندھ میں سی این جی لیٹر کے حساب سے ہی فروخت کی جائے گی ۔مذاکرات کا میاب ہونے کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن نے تین روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz