آج بھی بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے : محکمہ موسمیات

12 October 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں ایک چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

فوکاسٹنگ آفیسر رقیہ محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

رقیہ محمو د نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: تربت42،پڈ عیدن40، شہید بینظیر آباد، سبی ،لسبیلہ 39اور آج لاہور میں کم سے کم 21، اسلام آباد 15، کراچی 24، پشاور 18، کوئٹہ اور گلگت 06، چترال 08اور ہنزہ میں 07ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz