حکومت نے آئی ایم ایف کو آئندہ ماہ سے بجلی، گیس مہنگی، پی آئی اے اور پاکستان سٹیل مل نجکاری کی یقین دہانی کرا دی

11 July 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے آئندہ ماہ سے بجلی، گیس مہنگی کرنے، پی آئی اے اور پاکستان سٹیل مل کی نجکاری کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ آئی ایم ایف کو ان فیصلوں پر عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں درآمدی گیس کی قیمتوں کا تعین ماہانہ وارکرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ درآمدی ایل این جی کی مکمل لاگت صارفین سے وصول کی جائے گی۔ حکومت کے اس فیصلے سے بجلی پر رواں مالی سال کے دوران 110 ارب روپے کی سبسڈی کم ہو جائے گی جبکہ بجلی کا نیا ٹیرٹ رواں ماں جاری کر دیا جائے گا ۔

رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے 49 فیصد حصص فروخت کئے جائیں گے جبکہ پاکستان سٹیل کی نجکاری کا عمل جاری رہے گا اور عوام لوڈشیڈنگ کے عذاب سے بھی چھٹکارا حاصل نہیں کر پائیں گے کیونکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی اور جلد ختم نہیں ہو گی۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz