ملک کے بیشتر شہروں میں شدید آندھی ،دو بچے جاں بحق ،13افراد زخمی ،امدادی کاروائیاں جاری

10 June 2016

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے بیشتر شہروں میں آندھی اور مٹی کے طوفان کے باعث 13افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ کوئٹہ میں گھر کی دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکھر اور گردونواح میں آندھی کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں 5افرادزخمی ہو گئے ہیں جبکہ متعدد مقامات پر سائن بورڈ اور درخت گر گئے ہیں ۔آندھی کے باعث سکھر اور گردو نواح میں بجلی اور ٹیلیفون کا نظام درہم برہم ہو گیاہے ۔رحیم یار خان اور اس کے گردونواح میں شدید آندھی کے باعث کئی فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی فراہم معطل ہو گئی  ہے تاہم بجلی کی بحالی کیلئے کام شروع کر دیا گیاہے ۔

سوئی میں آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے ،بگٹی کالونی میں شدید آندھی کے باعث گھر کی دیوار گرنے سے دوبچے جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر سائن بورڈ اور دیواریں گرنے سے 8افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے فوری طور پر امدادی کاروائیوں کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ علاقے کے عوام کی ہر ممکن مدد کریں گے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz