آئندہ 48گھنٹوں میں بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، لاہوراور کشمیر سمیت چند مقامات پر بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

9 September 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ ہزارہ، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

محمد فاروق کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہاتاہم لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ لاہور میں25ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین، نورپورتھل42جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 24، اسلام آباد 25، کراچی اور پشاور میں 26، گلگت13، کوئٹہ 18، چترال 17اور ہنزہ میں 12ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz