آج میدانی علاقوں میں موسم گرم ، پنجاب اور کشمیر سمیت بیشتر مقامات پر بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

06 October 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈ یسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن، بالائی فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش ہو سکتی ہے ۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: بالاکوٹ13، مالم جبہ12، کاکول، پاراچنار10، بنوں07، سیدوشریف05، پٹن03، پنجاب: راولپنڈی (شمس آباد08، چکلالہ05)، اسلام آباد (سیدپور06، بوکرہ05، گولڑہ، زیروپوائنٹ03)، مری، منگلا، جہلم 05، کشمیر: مظفر آباد11، کوٹلی09، گڑھی دوپٹہ، راولاکوٹ05ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: تربت 43، سبی 42 اور سکھرمیں41 جبکہ آج لاہوراور پشاور میں کم سے کم 22، اسلام آباد 17، کراچی 27، کوئٹہ اور چترال 12، گلگت 14اور ہنزہ میں 09ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz