عید الفطر پر شہر قائد میں باران رحمت نے موسم خوشگوار کر دیا

6 July 2016

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )عید الفطر کے پر مسرت موقع پر شہر قائد میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی کے گلشن اقبال ،اورنگی ٹاون اور شاہراہ فیصل سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے ۔باران رحمت نے شہر کا موسم خوشگوار کردیا جس سے شہریوں کو راحت کی سانس ملی ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں عید الفطر کے تینوں روز مطلع ابر آلود رہے گا ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz