اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی بجٹ کو مسترد کردیا

3-06-2016

اسلام آباد (صباح نیوز) اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عوامی بجٹ نہیں یہ غریب عوام پر ڈرون حملہ ہے اپنے رد عمل میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی طرح سے یہ عوامی بجٹ نہیں ہے بجٹ عوام دوست نہیں مسترد کرتے ہیں اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کے بجٹ کے چند اعداد و شمار تبدیل کیے گئے ہیں،انہو ں نے کہا کہ پچھلے سال کے بجٹ کے چند اعداد وشمار تبدیل کیے گئے ہیں، یہ کسی بھی طرح سے عوامی بجٹ نہیں کیوں کہ اس میں عوام کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بجٹ میں بہت سی مراعات کا اعلان صوبوں کی شیئرنگ کے ساتھ کر دیا گیا ہے سپورٹ پرائس میکینزم جو کاشتکاروں کی ڈیمانڈ تھی اس کا اعلان نہیں کیا گیا ماضی کی کہانی جو پہلے سال سن چکے آج چوتھے سال بھی وہی سن لی ہے بجٹ امیر طبقے کے لیے فائدہ مند ہے بجٹ میں غریب عوام پر مذید بوجھ ڈالا گیا ہے کسان پیکج کا اعلان تو ہوا لیکن عمل نہیں ہوسکا

Source. Dailypakistan.

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz