عید کی آمد کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹ مافیا نے کرایوں میں اضافہ کردیا

2 July 2016

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عید کی آمد کے ساتھ ہی پردیسیوں کی گھروں کو واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے لیکن عاقبت نا اندیش ٹرانسپورٹرز اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے کرایے بڑھا کر اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے سرگودھا کا اصل کرایہ ڈھائی سو روپے ہے لیکن بلیک میں 400 روپے کا ٹکٹ فروخت کیا جارہا ہے اسی طرح لاہور سے پشاور کا سرکاری کرایہ 1200 روپے ہے لیکن مسافروں سے 1500 روپے وصول کیے جارہے ہیں۔ لاہور سے صادق آبادتک روٹین کے اخراجات 1700 روپے ہیں لیکن گھروں کو لوٹنے والے مسافروں کو 700 روپے کی اضافی ادائیگی کرکے 2400 روپے کے اخراجات برداشت کرنے پڑ رہے ہیں۔

علاوہ ازیں لاہور سے اسلام آباد کا سرکاری کرایہ 570 روپے ہے لیکن مسافروں سے 1000 روپے تک وصول کیے جاہرے ہیں جبکہ پنڈی کے مسافروں سے 730 کی بجائے 1100 روپے چارج کیے جارہے ہیں۔ کراچی جانے کیلئے بسوں کا سرکاری کرایہ 1900 روپے ہے لیکن منافع خور مافیا مسافروں سے 3000 روپے وصول کررہاہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz