یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافے کا فیصلہ

30 June 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے عید سے پہلے پاکستانیوں کو 440 واٹ کا ایسا جھٹکا دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس سے مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کی مزید چیخیں نکل جائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت وقت نے یکم جولائی سے عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومتی اداروں کی جانب سے یکم جولائی سے پٹرول کی قیمتوں میں ایک روپے 93 پیسے فی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں5روپے38 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
یکم جولائی سے ہائی اوکٹین کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 62 پیسے فی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz