آج بیشتر علاقوں میں موسم خشک، زیریں سندھ، پنجاب اور کشمیر سمیت چند مقامات پربار ش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

29 August 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیریں سندھ،شمال مشرقی پنجاب(لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن)، بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن)، بہاولپور ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان محمد فاروق نے بیان میں کہا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، میرپورخاص ڈویژن،فاٹا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں خشک رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران پنجاب، سندھ اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان، سبی ، خضدار ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب: ساہیوال 35، اوکارہ 24، منگلا 14، بہاولنگر 12، مری 02، راولپنڈی 01۔سندھ:دادو61، کراچی (لانڈھی 54، ائیرپورٹ، شاہراہ فیصل 31، گلستان جوہر 30،گلشن حدید 25، نارتھ کراچی 18، مسرور بیس 10)، میرپورخاص26،مٹھی 04،بدین، چھاچھرو03۔فاٹا: پارہ چنار 11، خیبرپختونخوا: کاکول 14،بالاکوٹ03،کالام 01۔کشمیر: مظفرآباد 20،راولاکوٹ 14، گڑھی ڈوپٹہ 07، کوٹلی 06 گلگت بلتستان:سکردو08، استور 04، گوپس میں 01ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: تربت 45، نوکنڈی، دالبندین 41 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 24، اسلام آباد 20، کراچی اور پشاور 25، کوئٹہ 17، گلگت 16، چترال 18اور ہنزہ میں 13ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz