کمرشل بینکوں کی تمام شاخیں 2 اور 9 جولائی کو کھلی رہیں گی : سٹیٹ بینک

28 June 2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 اور 9 جولائی کو کمرشل بینکوں کی تمام شاخیں کھلی رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔

سٹیٹ بینک ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عید سے پہلے 2 جولائی ہفتہ کے روز اور عید کے بعد 9 جولائی کو عوامی سہولت کے پیش نظر کمرشل بینک کھلے رکھے جائیں گے ۔ سٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ کمرشل بینک 24 گھنٹے اے ٹی ایم خدمات کی دستیابی یقینی بنائیں اور ہر بینک برانچ پراے ٹی ایم مسائل کیلئے نمائندے کانمبرعوام کودیاجائے۔ سٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کہ اے ٹی ایم مشینوں پر رقم کی دستیابی بھی 24 گھنٹے یقینی بنائی جائے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz